25 اکتوبر، 2018، 9:09 PM

اسرائیل کا مقبوضہ بیت المقدس میں عیسائی برادری کی ریلی پر وحشیانہ تشدد

اسرائیل کا مقبوضہ بیت المقدس میں عیسائی برادری کی ریلی پر وحشیانہ تشدد

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں عیسائی برادری کی طرف سے نکالی گئی ریلی پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں ریلی میں شریک متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں عیسائی برادری کی طرف سے نکالی گئی ریلی پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں ریلی میں شریک متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ایک مقامی عیسائی پادری کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عیسائی گرجا گھروں کی املاک پر اسرائیلی قبضے کے خلاف القدس کی عیسائی آبادی نے احتجاجی مظاہرہ کیا، پرانے بیت المقدس میں ہونے والے اس مظاہرے میں سیکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اورپولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پرلاٹھی چارج کیا۔مظاہرین پرانے بیت المقدس میں واقع دیر سلطان قبطی چرچ کی مرمت پر پابندی کے اسرائیلی فیصلے کے خلاف بھی احتجاج کررہے تھے۔اس موقع پر قابض فوج نے ایک مقامی عیسائی راہب کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

News ID 1885082

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha